آیت اللہ خامنہ ای کی ٹرمپ  کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی،ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کر دیا

آیت اللہ خامنہ ای کی ٹرمپ  کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی،ٹوئٹر نے اکاؤنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی دھمکی دے ڈالی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ’دھمکی آمیز‘ ٹوئٹ کرنے پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا شخص گالف کھیل رہا جبکہ اس کے ساتھ زمین پر ڈرون کا سایہ پڑ رہا ہے۔اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’انتقام ناگزیر ہے، جنرل قاسم سلیمانی کے قاتل اور اْس قتل کا حکم دینے والے سے بدلہ لیں گے۔بعدازاں فارسی زبان میں کی گئی اس ٹوئٹ کو ہٹا دیا گیا اور آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کو دھمکی

مزید :

صفحہ اول -