ٹرمپ کیخلاف آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہونیکا امکان
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجیں گی۔یہ کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے ا پنے حامیوں کو اکسانے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہوجائے۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بارہ مواخذہ کیا جائے گا۔مواخذہ کامیاب رہا تو ٹرمپ آئندہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔
ٹرمپ مواخذہ