ڈیلر سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ بر آمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹر چو دھر ی مقصو د گجر اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث احمد نامی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 43 شارٹ گنز، 7 آٹو میٹک رائفلیں، 9 ریوالور، 32 پسٹلز اور اڑھائی ہزار سے زائد گولیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر اسلحہ کی خرید و فروخت کر رہا تھا۔
جبکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں، لاہور کو اسلحہ سے پاک کیا جا رہا ہے۔سی سی پی او لا ہو ر نے ایس ایچ او نو اں کو ٹ انسپکٹر چو دھر ی مقصو د گجر اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔
