صوبائی دارالحکومت میں چورڈ اکو سرگرم، شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم 

صوبائی دارالحکومت میں چورڈ اکو سرگرم، شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکووں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 2 لاکھ روپے  نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے گرین ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو طاہر کے گھر میں گھس کر اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4 لاکھ15 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو  توحید کے گھر میں گھس کرغلا م اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ20ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے فیکٹری ایریا کے علاقے میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکو اقبال اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ55 ہز ار روپے نقدی و طلا ئی زیورات، شادباغ کے علاقے میں مسلح ڈاکو بلال بٹ اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ30ہز ار روپے نقدی و طلائی زیورات، داتا دربار کے علاقے ڈاکو لیاقت اور اس کی فیملی سے90 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،شادمان کے علا قہ میں مسلح ڈاکو زبیر اور فیملی سے   60 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پراسماعیل سے 45 ہزار اور موبائل فون، ساندہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر منور سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیونڈ سٹی اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور گوالمنڈی اور سبزاہ زار کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -