ٹریفک پولیس کی جانب سے مساجد میں آگاہی لیکچرز دئیے گئے
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کمیونٹی پالیسنگ پر عمل پیراہے، شہر کی مختلف مساجد میں آگاہی لیکچرز دئیے گئے سرکل افسران، روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹس، انسپکٹر مجیب نے مسجد اخلاص، انسپکٹر راو ندیم نے مسجد عائشہ صدیقہ، انسپکٹر فیاض نے مسجد الجنہ نواں کوٹ میں لیکچرز دئیے ٹریفک وارڈنز نے لیکچرز میں بتایا کہ اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے سفر کرتے ہوئے صبر و تحمل اور برداشت کے دامن کو نہ چھوڑیں نظام قدرت بھی ایک خاص ترتیب سے چل رہا ہے سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ شرح اموات میں ٹریفک حادثات سرفہرست ہیں احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے لیکچر ز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جانوں کو بچانا ہے ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضامن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں آگاہی کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان بڑھتے کو خلائکو پر کرنا بھی ہے۔ سرکل افسران نے شہریوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔