الیکشن کمیشن نے13 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق قومی اسمبلی کے 7 اور پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے 2 اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اراکین کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات دینے پر بحال کی گئی ہے۔جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں قومی اسمبلی کے ناصر خان، معین وٹو،عبدالرحمان کانجو،محمد اکرم،جاوید اقبال،محمد اسلم اور جے پرکاش شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے محمد رضوان،محمد طارق تارڑاور محمد شعیب ادریس کو بحال کردیا گیا،سندھ اسمبلی کے ناصر شاہ، اور پختونخوا کے احمد حسین شاہ اور امجد آفریدی کی رکنیت بحال کی گئی۔
الیکشن کمیشن