50لاکھ یورپی باشندوں نے برطانیہ میں رہائش کی اجازت مانگ لی
برسلز (این این آئی)بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے دیگر ممالک کے بہت سے افراد برطانیہ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے بتایاکہ انہیں 4.9 ملین افراد کی طرف سے برطانیہ میں رہائش کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے قریب 4.4 ملین افراد کو اس کی اجازت دے دی گئی جبکہ 34 ہزار کی درخواستیں رد کی گئی ہیں۔ گزشتہ برس کے اختتام پر بریگزٹ کی تکمیل کے بعد برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے درمیان آزادانہ سفر کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ ماضی کے برخلاف اب دیگر یورپی شہری بغیر رہائشی اور کام کرنے کے اجازت نامے کے برطانیہ میں نا تو رہ سکتے ہیں اور نا ہی کام کر سکتے ہیں۔
رہائش کی اجازت