پرچی جوا ء کروانے والاگرفتار
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)مین بازار مختار کالونی میں شہباز علی اور عمران عرف مانو پرچی لوگوں کو انعام کا لالچ دیکر جوا کھیلتے تھے پولیس چھاپہ کے دوران ایک ملزم شہباز احمد سکنہ کالج روڈ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم عمران فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
