گجرات،پولیس کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد
گجرات(بیورورپورٹ)گجرات پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 5ملزمان گرفتار‘ 2عدد پسٹل 30بور،، 1بندوق 12بور،،1کلاشنکوف اور 1رائفل 223 بور برآمد، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ محمد اسلم اور ان کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا۔ جس میں پولیس نے لینڈ کروزر، ویگو ڈالہ اور کرولا کار میں سوار ہوکر اسلحہ کی نمائش کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ نوید شہزاد سکنہ محلہ کریم پورہ سے رائفل کلاشنکوف،،2۔ عاقب حسین سکنہ دینہ سے بندوق 12بور،،3۔وسیم عباس سکنہ موہڑہ ضلع راولپنڈی سے رائفل 223بور،،4۔محمد اسلم سکنہ بن کالس سے پسٹل 30بور،،5۔بشارت علی سکنہ کراڑی والا کلاں سے پسٹل 30بورمعہ 10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اسلحہ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کہا ہے کہ ضلع سے اسلحہ کلچر کے مکمل خاتمے تک پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔