پنڈی بھٹیاں،پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے، 4 خواتین سمیت  8 افراد گرفتار

پنڈی بھٹیاں،پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے، 4 خواتین سمیت  8 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ایس ایچ او  تھانہ سٹی  کا مختلف قحبہ خانوں  پر چھاپے، 4 خواتین سمیت 8 افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں شہر میں پولیس نے قحبہ خانوں  پر چھاپے مار کر رنگ رلیاں منانے والی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں خالد خان کو  اطلاع ملی کہ پنڈی بھٹیاں شہر کے مختلف محلوں میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ ہو رہا ہے جس پر پولیس نے گھر میں چھاپا مار چیکنگ کے دوران 4 خواتین اور چار مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے دوران تلاشی قوت بخش ادویات بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -