شیخوپورہ،نارنگ،مختلف واقعات میں 2افراد کو قتل کردیا گیا

شیخوپورہ،نارنگ،مختلف واقعات میں 2افراد کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ،نارنگ منڈی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)گردونواح میں دومختلف واقعات میں دوافراد کو قتل کردیا گیا سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے علاقہ مہتا سوجا میں پنکچر لگانے کے دوحقیقی بھائیوں میں تلخ کلامی پر کلہاڑیاں چل گئیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ ملزم قیصر کا اپنے چھوٹے بھائی ناصر سے پنکچر لگانے کے دوران دکان پر تلخ کلامی ہوگئی اور طیش میں آکر بڑئے بھائی نے دکان میں رکھی ہوئی کلہاڑی کے پہ درپے وار کرکے اپنے حقیقی بھائی کو قتل کردیا بیٹے کی لاش دیکھ کر معمرباپ دھاڑئے مار مار کرروتار ہا پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ٹھٹھہ بہادر شاہ میں علی الصبح قتل کئے جانے والے نوجوان کی شناخت شفقت ولد مزمل بھٹی کے نام سے ہوگئی جسکی لاش پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی ہے ذرائع کے مطابق یہ قبل ازوقت ہے کہ مقتول کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -