قبضہ مافیا، مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے 888افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ، گرفتاری کا فیصلہ

  قبضہ مافیا، مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے 888افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے، ان افراد میں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں،صوبے بھرمیں پولیس کو قبضہ مافیا اوربدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک بھی دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے 888افرادکے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ہیں، ان افرادمیں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوادی گئی، بدمعاش،قبضہ مافیا کے زیراستعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہواتھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کی گئی تھی۔وزیرقانون پنجاب نے صوبے بھرمیں قبضہ مافیا،بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔
اسلحہ لائسنس

مزید :

صفحہ اول -