تجاوزات ہٹانے میں رکاوٹ‘قبضہ کیس، سیف الملوک کی عبوری ضمانت میں توسیع

تجاوزات ہٹانے میں رکاوٹ‘قبضہ کیس، سیف الملوک کی عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس سے ملحقہ تجاوزات ہٹانے میں رکاؤٹ ڈالنے کا مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھراورفیصل کھوکھر سمیت دیگر 15 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کردی گزشتہ روز ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج ملزمان کی ضمانت پر سماعت کی،کھوکھر برادران کی جانب سے وکیل فیضان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر آپریشن کیا  سیاسی بنیادوں پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے پراسیکیوشن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے ایل ڈی ٹیم پر حملہ کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کے خلاف شیخوپورہ میں زمینوں پر قبضے کرنے کے کیس میں ملوث ملزم سیف الملوک کھوکھر کے مزید 18 فرروی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب رومی نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن حکام کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسیف الملوک کھوکھر گزشتہ روزعدالت میں حاضری کے لئے پیش ہوئے۔ 

مزید :

علاقائی -