نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک 

    نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی  35 سالہ میری کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور  بے ہوش ہو گئی، 35 سالہ میری ڈول لپلپو کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا  اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے جائے وقوعہ سمیت ہسپتال کا دورہ کیا  ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے پولیس کے مطابق خاتون نے 3 سال قبل آصف عبداللہ نامی شخص سے شادی کر رکھی تھی خاتون میری ڈول لپلپو اپنی دوست سارہ کے گھر چند روز سے مکہ کالونی رہ رہی تھی اس کی حالت اچانک خراب ہوئی سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی موت کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گی۔

مزید :

علاقائی -