نئے پاکستان میں چوروں ، لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں ایمانداری کی سیاست ہو گی:  فردوس عاشق

نئے پاکستان میں چوروں ، لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں ایمانداری کی سیاست ہو گی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ہیں -انکے استعفوں کی خالی پٹاری انہی کا منہ چڑھا رہی ہے-لانگ مارچ کا شوشہ بھی ان کے گلے کا طوق بن چکا ہے -یہ قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا -راجکماری، شہزادہ اورمولانا فلاپ شو کر کے خود کو فریب دے رہے ہیں -پی ڈی ایم کی اجڑی ہوئی بستی اپنی داستان خود بیان کر رہی ہے،ملک کے بدنام زمانہ راہزن اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں -انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ترجمانی نڈر اور جرااتمند لیڈر عمران خان کر رہا ہے اورپنجاب میں دیانتدار اور عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار موجود ہے -وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے سامنے یہ ٹولہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا-انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں - پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہی ہوگی۔
فردوس عاشق  
 

مزید :

صفحہ اول -