کورونا وباء کے باعث زبوں حالی پر اوور ہیڈ چارجر کم کیے جائیں
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے طیارہ ضبطگی معاملے کی لندن ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ پی آئی اے ملائیشیا میں ضبط طیارے کی کمپنی کو 7 ملین ڈالر ادا کرچکی ہے۔دوران سماعت فریقین کے وکلا نے اتفاق کیا پوری رقم کی ادا ئیگی پی آئی اے کیخلاف کسی حکم کے اجرا ء کے بغیر ہونی چاہیے۔طیارہ لیز پر دینے والی کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا پی آئی اے کی طرف سے 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر ادا نہ کرنے پر عدالت آنا پڑا، جبکہ پی آئی اے کی وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ کورونا وباء کے بعد انڈسٹری کی زبوں حالی پر ’اوور ہیڈ‘ چارجز کم کیے جائیں۔خیال رہے لیز ادا نہ کرنے پر لندن کی عدالت کے حکم پر کوالالمپور میں پی آئی اے کا گزشتہ دنوں طیارہ ضبط کرلیا گیا تھا۔
طیارہ ضبط کیس
