پاکپتن،پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی
پاکپتن (نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں 40ای بی میں پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے،دونوں زخمی افراد لیاقت وغیرہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ واقعہ کی تھانہ صدر عارف والا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
