چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 18سالہ لڑکی زخمی

 چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 18سالہ لڑکی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آن لائن)بھارتی فوج کا ایل او سی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر  چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس سے 18سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج نے تابڑتوڑ جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر پولیس گاں پر مارٹر گولے داغے، بھارتی فورسز نے خود ہتھیاروں اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 18سالہ لڑکی انسہ صدیق شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -