پھالیہ، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 

پھالیہ، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھالیہ (تحصیل رپورٹر) تین ڈاکوؤں نے رائیکے قریب عمران نامی شخص سے نقدی اور ضروری کاغذات اسلحہ کے زور پر چھین لئے تھے اطلاح ملنے پر پھالیہ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں  نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی جو فائر پولیس کی گاڑی کو لگے لیکن پولیس اہلکارو معجززانہ طور پر بچ گئے۔حالات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ پھالیہ اظہر اقبال تارڑ نے فوری طور پرسرکل بھر کی پولیس کی مددطلب کرلی  اور سرکل بھر کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ امرودوں کے باغ میں چھپے ہوئے  ڈاکوؤں کوپولیس نے گھیرے میں لے کر وارننگ دی کہ اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیں جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جس پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، پولیس کے مطابق آدھے گھنٹے کی فائرنگ کے نتیجہ میں طاہر عباس ولد محمد منشاء سکنہ کلس شریف ضلع سرگودھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی، ہلاک ہونے ڈاکو طاہر عباس مسلم شیخ سرگودھا گجرات اور منڈی بہاوالدین سمیت متعدد اضلاع کے تھانوں کو قتل سمیت ڈکیتی کے 16 مقدمات میں مطلوب تھا۔پھالیہ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -