خیبر پختونخوا کی 2 خاتون پولیس اہلکار یواین امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں 

  خیبر پختونخوا کی 2 خاتون پولیس اہلکار یواین امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی 2 خواتین پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں۔ اے ایس آئی صائمہ شریف اور کانسٹیبل گل النساء تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امن مشن کے لیے منتخب کی گئیں، آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے خاتون اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یو این امن مشن کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کے انتخاب پر فخر ہے، قوم کی بیٹیاں مردوں کے شانہ بشانہ ملک کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
لیڈی اہلکار

مزید :

صفحہ اول -