شیخوپورہ، ٹریفک حادثات میں دوبھائیوں سمیت متعدد افراد زخمی
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں قریب دوحقیقی بھائیوں سمیت درجن کے قریب مسافر شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ٹریفک کا پہلا حادثہ منڈیالہ والاسٹاپ لاہور روڈ کے قریب رونما ہوا جہاں پر تیزرفتار مسافر رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جسکے نتیجہ میں رمضان علی،سلیمان علی،نصیر احمد اورخاتون حمیداں بی بی شدید زخمی ہوگئے ریسکیوشرقپور شریف نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر شرقپور شریف منتقل کردیا،ٹریفک کا دوسراحادثہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت موٹر وے پل کی بدحالی کے باعث تیزرفتارکار نمبری ایس اے017اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ریسکیواہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جہاں پر ایک مضروب کی حالت خطرئے میں بتائی گئی ہے۔