سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی دائر درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی 

 سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی دائر درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت خارج کردی، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخوا ست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس سردارطارق نے استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہباز د ر خواست واپس لینگے یاپیروی کرناچاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائیکورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا تھا،عدالت نے کہا جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا، ہائیکورٹ سے رجوع کریں،وکیل حمزہ شہباز اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا تواس وقت حمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہواتھا، الزام 7ارب کا تھا ر یفرنس 53 کروڑکا دائرہوا،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،بعد ازاں حمزہ شہباز کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا حمزہ شہباز کا کیس سپریم کورٹ میں ضمانت کیلئے زیرسماعت تھا، سپریم کورٹ نے یہ کیس دوبا ر ہ ہائیکورٹ کودیدیا ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا نیب کیسزمیں طویل قید میں رکھنے پر قانونی نکات پربحث کی جائیگی، ٹرائل ہونے میں مزید10سے 12ماہ لگ سکتے ہیں، اب تک 110 میں سے 5گواہوں پر جرح کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز پہلے ہی 19ماہ کی قید گزارچکے ہیں، وہ تفتیش میں تعاون کررہے ہیں، ان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں، ضمانت نہیں ملی تو سپر یم کورٹ نے ضمانت خارج بھی نہیں کی، بہت عرصے سے شہزاد اکبر آکر کاغذات نہیں لہرا رہے تھے، نیب کیسزمیں تاخیر کا معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے۔

حمزہ درخواست

مزید :

صفحہ اول -