ڈی آئی جی آپریشنزنے ناقص کارکردگی پر 4ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے
لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ناقص کارکردگی پر 4ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے ایس ایچ اوہڈیارہ انسپکٹر رانا نعیم یاسین،ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد رشید،ایس ایچ اونشترکالونی انسپکٹر ابرار حیدرعلوی اورایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر محمد آصف کو لائنز حاضرکیا گیا ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس لائنز سے 4افسران ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے پولیس لائنز سے انسپکٹرمقصود علی گجر ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ، انسپکٹر انجم توقیر ایس ایچ اوگجر پورہ، سب انسپکٹر اسد عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی اورپولیس لائنز سے سب انسپکٹر عاصم حمید کو ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا اشفاق خان نے 4 ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل بھی کیا۔ ایس ایچ اوگجر پورہ انسپکٹرشاہ زیب خان ایس ایچ او باغبانپورہ، ایڈیشنل ایس ایچ اونواں کوٹ سب انسپکٹرمحمد علی ایڈیشنل ایس ایچ اوہڈیارہ،ایس ایچ اوباغبانپورہ انسپکٹر عدیل سعید ایس ایچ اوگرین ٹاؤن اورایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹرمحمد آصف جاویدکوایڈیشنل ایس ایچ اوہربنس پورہ تعینات کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی انئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔