بھارت میں 10لاکھ سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کو کوروناویکسین لگا دی گئی ری پبلکن رہنما کی ٹرمپ کا مواخذہ وسط فروری تک موخر کرنے کی تجویز
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کے رہنما مچ مک کونل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی وسط فروری تک موخر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ٹرمپ کو اپنے دفاع کی تیاری کے لئے مناسب وقت مل سکے۔رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے سینیٹرز سے کانفرنس کال کرتے ہوئے مک کونل نے تجویز دی کہ ٹرمپ کو کم ازکم اتنا وقت ملنا چاہئے جتنا انہیں گزشتہ مواخذہ کے لئے دیا گیا تھا۔کانفرنس کال میں شریک سینیٹر مائیک براؤن نے کہا کہ یہ فروری کی 10 یا 11تاریخ ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کا مواخذہ