اختیار ات سے تجاوز، طاقت کے بے جااستعمال کا اختیار کسی کو نہیں: آئی جی 

اختیار ات سے تجاوز، طاقت کے بے جااستعمال کا اختیار کسی کو نہیں: آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ اختیارات سے تجاوز اور دوران ڈیوٹی طاقت کے بے جا استعمال کا اختیار کسی کو نہیں ہے لہٰذا جوپولیس افسر یا اہلکار قانون کو ہاتھ میں لے گا اسکے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو قانون شکنی پر عام شہری کے ساتھ کیا جاتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ناکوں پر ڈیوٹی کرنیوالے اہلکاروں کی مؤثر سپرویژن کیلئے سینئر افسران سرپرائز وزٹس میں تیزی لائیں اور ناکوں پر تعینات افسر و اہلکارشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت رویے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ سمجھیں  پولیس حراست میں ہلاکت، تشدد اور ملزموں کے فرار کے ذمہ داران کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیاجائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جرائم روکنے کا موثر طریقہ فری رجسٹریشن اور مقدمات کو ورک آؤٹ کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے لہذا صوبے کے تمام اضلاع میں فری رجسٹریشن آف کرائم پر خاص توجہ دی جائے   انہوں نے مزیدکہاکہ شریف شہریوں کو پریشان اور حراساں کرنے والے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے  اضلاع میں بھجوائی جانے والی انکوائریز میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ ضلعی افسران اپنی تمام انکوائریز آئی اے بی برانچ بھجوائیں جو اپنی سفارشات کے اندراج کے بعد انکوائریز آئی جی پنجاب کو بھجوائیں گے جبکہ غفلت اور لاپرواہی سے کی گئی انکوائریز کے ذمہ داران افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی میں قطعی تاخیر نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کی کارکردگی پرماہانہ رپورٹ مجھے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس میں سال نو کی پہلی ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کے دوران صوبے کے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس صوبے میں جرائم کی مجموعی صورتحا ل اور پولیس ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنے ریجنز اور اضلاع میں جرائم کی روک تھام اورمجموعی کارکردگی بارے بریفنگز پیش کیں      کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II- مقصود الحسن،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ منیر مسعود، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ 

مزید :

علاقائی -