کار دھند کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی،نوجوان جاں بحق
ساہیوال(بیورو رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ عارف والہ بائی چوک پاس ساہیوال کے قریب ایک تیز رفتار کار دھند کے سبب آگے جانے والے ٹرالے کے نیچے دھنس جانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان مو قع پر جاں بحق اور گاڑی تباہ۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی حاصل پور کارہائشی تھا اور چند ماہ بعد اسکی شادی تھی۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
