ساہی وال/سرگودھا،چور لاکھوں کے مویشی اور زیورات لے گئے
ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ خصو صی) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کے مویشی اور سونے کے زیورات چوری کرکے لئے گئے چوری کی واردات گاؤں علی پور میں ہوئی جہاں حاجی محمد اقبال کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور تالے توڑ کر 18 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات گھر سے چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسری واردات میں گاؤں کھوئی گورائیہ کے دیہاتی سکندر حیات کے ڈیرہ سے ایک گائے اور بچھڑی مالیتی 3 لاکھ روپے نامعلوم چور ڈیرہ سے کھول کر لے گئے ساہی وال پولیس نے مقدمات درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے۔
