بختیار بھٹو کی شاد ی تقریبات کا آغاز27 جنوری سے ہوگا
کراچی(آئی این پی) ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب30 جنوری کو ہوگی ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
شادی تقریبات
