چناب نگر،ضلعی پولیس کے تقرری و تبادلے
چناب نگر(نامہ نگار)ضلعی پولیس میں تقرری و تبادلہ جات کا سلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق انسپکٹر ظفر اقبال پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر، انسپکٹر محمد عارف ایس ایچ او تھانہ محمد والا سے انچارج انوسٹی گیشن تھانہ لالیاں، سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سے ایس ایچ او تھانہ محمد والا، سب انسپکٹر اسد عباس تھانہ لالیاں سے ایس ایچ او تھانہ چناب نگرتعینات کر دیا گیا۔
