سمبڑیال، منشیات فروش خاتون سے 1کلو 420گرام چرس برآمد
سمبڑیال (نمائندہ پاکستان) منشیات فروش خاتون سے 1کلو 420گرام چرس برآمد،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس کے اہلکاروں نے دوران گشت محلہ خیرات پورہ سے سماج دشمن سرگرمی میں ملوث منشیات فروش خاتون شبانہ کوثر زوجہ انجم شہزاد عرف کُکو کو گرفتار کر کے اُسکے کے قبضہ سے 1کلو 420گرام چرس برآمد کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔