تھانوں کی سطح پر مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی

تھانوں کی سطح پر مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ گزشتہ سال بڑے گینگز اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی نئے سال میں بھی پولیس فورس اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
 قانون شکنوں کے خلاف شکنجہ تیار رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔وڈیو لنک کانفرنس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان سمیت جنوبی پنجاب کے پولیس سربراہان نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پولیس سخت احتسابی عمل پر عمل پیرا ہے میرٹ کے خلاف کام کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی۔محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تھانے کی سطح پر مثبت تبدیلی لانے کیلئے میرٹ پر تھانیداروں کی تعیناتی اور تفتیش کا شفاف نظام وضح کردیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران فیلڈ میں عوام سے رابطے بڑھائیں اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مربوط انفارمیشن سسٹم تشکیل دیں۔قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے ویڈیو لنک کانفرنس میں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان ریجن میں پولیس کی کارکردگی میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جس سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔تھانے کی سطح پر بہترین کارکردگی کے حامل اہکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے  انعامات اور سرٹیفکیٹ دینے کا بھی سلسلہ جاری ہے تاکہ پولیس کا بطور فورس مورال بلند کیا جاسکے۔اس موقع پر وڈیو لنک کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی