شہر سلطان، ڈاکوؤں کا پولیس گاڑی پر حملہ، جوابی ایکشن، ملزم فرار
مظفرگڑھ،جتوئی(نامہ نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) تھانہ شہر سلطان کے علاقے کوٹلہ سلطان شاہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کیطرف سے فائرنگ، زیرحراست اسلحہ کی برآمدگی کیلئے جانے والا مبینہ ڈاکو زخمی جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان کے مطابق تھانہ شہر سلطان کی گاڑی پر نامعلوم دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
ملزمان نے 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب جب پہلے سے زیر حراست ڈاکو کو اس کی نشاندھی پر ناجائز اسلحہ برآمد کرانے کیلئے لے جایا جا رہا تھا تو بحد موضع کوٹلہ سلطان شاہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے وقت 25 سے زائد قتل، ڈکیتی، راہزنی و چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث مبینہ ڈاکو منظور حسین نے پولیس سے مزاحمت کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈاکوں کی فائرنگ سے ٹانگ میں فائر لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا، نامعلوم ڈاکوں کی فائرنگ پر پولیس نے گاڑی سے اتر کر حفاظتی پوزیشنز لیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس پر نامعلوم ڈاکو نے فرار کی راہ اختیار کی، پولیس نے زخمی ڈاکو کو مبینہ طور برائے طبی امداد صدر ہسپتال میں شفٹ کروادیا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کی سربراہی میں واقعہ کی انکوائری کروائی جا رہی ہے۔
ملزم فرار