عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کرینگے، حنیف پتافی

Jan 23, 2021


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے بہت جلد ہائی پریشر لائنز ڈالی جائیں گی جس کے این او سی کے لئے میٹروپولٹین کارپوریشن اور دیگر محکموں کو سفارشات ارسال کردی ہیں۔عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔انہوں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،چیف انجینئر جنوبی پنجاب محمد راشد اور ضلعی انچارج منیب الرحمن اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں سوئی گیس کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کو مسئلہ کو دو دن کے اندر حل کرلیا جائیگا پائپ لائن کے وال سے مسائل پیدا ہورہے ہیں وا ل تبدیل سمیت دیگر اقدامات کر کے مسئلہ کو جلد حل کرلیا جائیگا۔
حنیف پتافی

مزیدخبریں