عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف تحریک  شروع، 26فروری کو بہاولپور میں  اہم ریلی نکالی جائے گی، ذیشان اختر

    عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف تحریک  شروع، 26فروری کو بہاولپور میں  اہم ریلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ ملک پر آزادی کے بعد سے ایک ایسا طبقہ مسلط ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود اور اداروں کے استحکام کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ عوام نے مارشل لا ز(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
 اور جمہوری حکومتوں کے ادوار کو بخوبی دیکھا لیاہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم، صحت اور خارجہ و داخلہ محاذوں پر بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ وزیراعظم ملک کو مدینہ کی ریاست میں تبدیل کرنے کے دعوے کیے لیکن آج لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ہسپتالوں میں بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ کروڑوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ انصاف اور احتساب کے وعدے فریب ثابت ہوئے۔ حکومت نہ صرف کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام ہوئی بلکہ اس نے اداروں کو مزید متنازعہ بنایا اور کمزور کیا۔ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے۔ مہنگائی و بے روزگاری کے ریکارڈ قائم ہوئے۔ پڑھے لکھے نوجوان اپنی ڈگریاں جلا کر چوکوں میں مزدوری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ لنگر خانوں کے باہر لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سال میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت بہاولپورمیں 26 فروری کو ایک شاندار ریلی سراج الحق کی قیادت میں نکالی جائیگی جماعت اسلامی کے کارکن تیاررہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو سوچنا پڑے گا کہ جب تک ان کے اندر جمہوری کلچر مضبوط نہیں ہوتا اور ون مین شو کے رویوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی،ملک میں جمہوری روایات کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں ڈائیلاگ کاآغاز کرنا چاہیے کہ کسی طرح الیکشن کمیشن کو ایک بااختیار ادارہ بنایا جائے۔
ذیشان اختر