تعلیمی بورڈ ملتان، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آج الیکشن، کشیدگی، جوڑ توڑ تیز
ملتان(سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان کیالیکشن آج ہوں گے پنجاب ایجوکیشن بورڈزایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک نثار احمد تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن میں ایک بار پھر صدارتی امیدوار ہیں ذرائع (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
کے مطابق الیکشن کے موقع پر ایک گروپ کے سربراہ کو سٹیٹ آفیسر مقرر کرنے پر کشیدگیسپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چیئرپرسن کو یمپلائز الیکشن میں غیر جانبدار رہنے اور ایک گروپ کے سربراہ کو سٹیٹ آفیسر کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت چیئرپرسن نے انکار کردیابتایا گیا ہے کہ پہلے ڈپٹی سیکرٹری اور اس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی نے ایمپلائز الیکشن میں جانبداری کے الزامات کے حوالے سے چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر کو فون کئے مگر چیئرمین ڈاکٹر شمیم اختر نے اہمیت نہیں دی اس کے بعد سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی نے فون کیا اور ہدایت کی کہ ایمپلائز الیکشن میں غیر جانبدار رہیں اور اس موقع پر سٹیٹ آفیسر کی تبدیلی کا آرڈر واپس لیں مگر چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر نے انکار کردیاکہ وہ آرڈرجاری کرچکی ہیں اور اب واپس نہیں لیں گی۔ اس حوالے سے اتحاد گروپ کے ترجمان محمد الیاس نونارینے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 جنوری کو حق اور سچ کی فتح ہوگی اتحاد گروپ گزشتہ 16 سال سے ملازمین کے حقوق اور عزت فس کا دفاع کر رہا ہے اتحاد گروپ نہ صرف دفتری معاملات میں بورڈ ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ معاشرتی معاملات خوشی غمی میں بھی ہر وقت ملازمین کے شانہ بشانہ ہے اتحاد گروپ سابقہ کارگردگی پر ہی اس باربھی الیکشن جیتے گا اتحاد گروپ نے ملازمیں کی عزت نفس کی بحالی کو اولین ترجیح دی پرانیڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کروایا ملازم کی وفات پر نقد کیش 1لاکھ روپے ی فوری ادائیگی کروانا ایمپلائز سپورٹس کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کروایا تعلیمی بورڈ کے میٹل روڈز اور عمارت کو رینوویٹ کروایاعمرہ کی ادائیگی کے لیے ہر سال 12 ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے پر بھجوایا اب تک 73 ملازمین عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اس کے علاوہ ملازمین کی بروقت پروموشن کو یقینی بنایا مسجد کی توسیع اورائر کنڈیشنڈ کرایاپنجاب بورڈمیں سے پہلے کمپیوٹر ملازمین کی اپ گریڈیشنک کرائی دفتر میں ملازمین کی سہولت کے لیے صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کرایا بورڈ ملازمین اور ان کے بچوں کی داخلہ فیس سند فیس ری چیکنگ فیس اور ہمہ قسم کی فیس ختم کرائی کے پی اوزکو سکیل 5 سے سکیل 11 میں پروموٹ کرایا بورڈ ملازمین کی فوتیگی کی صورت میں بیوہ اور ان کے بچوں کو مستقل کرایا یہ وہ خدمات ہیں جو اتحاد گروپ نے ملازمین کیلئے کی ہیں اتحاد گروپ کے سربراہ اورامیدوار براے صدر ملک نثار احمد نے ملازمین کی بہتری اور فلاحکے ئے اپنی زندگی وقف کی ہیملازمین اپنے حقوق کی خاطر اتحاد گروپ کو کامیاب کریں۔
جوڑ توڑ
