حکومت بھارت، اسرائیل سے فنڈنگ پر عوام کو جواب دے، افتخار خان
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ پر عوام کو جواب دے کیونکہ بیرون ملک سے پی ٹی آئی کو کی جانے والی فنڈنگ ملکی سلامتی کے خلاف مذموم مقاصد کا شاخسانہ ہے انہوں نیکہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا وہ آلہ کار ہے جو ہمیشہ جمہوریت کے خلاف استعمال ہوا اور آج بھی یہ روش جاری ہے انہوں نیکہا کہ حکمران کا سندھ حکومت کے خلاف واویلا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کیونکہ وزیراعلی سندھ مراد (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
علی شاہ کی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں سے وفاق پریشان ہے انہوں نیکہا کہ حکومت کی اپنی کارکردگی صفر ہے اور حالت یہ ہے کہ عوام پر آئے روز مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ایک ہفتہ میں گیس کے دوارب روپے دوسرے ہفتہ میں پیٹرول کی مد میں چارارب روپے اور تیسرے ہفتہ میں بجلی کی مد میں دوارب روپے کا اضافی بوجھ زبردستی عوام پر ڈال دیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں بیچینی اور مایوسی پھیل چکی ہے انہوں نیکہا کہ عوام نااہل حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہیں اور حکمرانوں سے نجات کیلئے نوافل ادا کر رہے ہیں نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ عوام کی طاقت سے آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
افتخار خان
