ہارون آباد:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ  کالج کیلئے فوٹو سٹیٹ مشین کا عطیہ، تعلیمی  اداروں کی بہتری اولین ترجیح، چوہدری  غلام مرتضیٰ کی اساتذہ سے بات چیت

  ہارون آباد:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ  کالج کیلئے فوٹو سٹیٹ مشین کا عطیہ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل گروپ ہارون آباد نے تعلیمی فروغ مشن کے تناظر میں اپنی دیرینہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں بی ایس کلاسز کے لئے قیمتی فوٹو سٹیٹ مشین(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
 بطور عطیہ گفٹ فراہم کردی. اس سلسلے میں وائٹل گروپ ہارون آباد کے رہنما اور مسلم لیگ ضیا کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہارون آباد کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف تعلیمی شعبہ جات میں تدریسی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر کالج پرنسپلروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفی، وائس پرنسپل پروفیسر ملک محمد امین، پروفیسر چوہدری محمد حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین، محمد طاہر توگیروی و دیگر بھی موجود تھے. کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ نے چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے کا پر تپاک خیر مقدم کیا. چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے کہا کہ تعلیمی ترویج ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور اقوام عالم میں تعلیمی میدان میں کامیابی و کامرانی نے ہی معاشی، سماجی ترقی اور استحکام اور اخلاقی اقدار و قانون کی عملداری جیسے بے مثال راستے ہموار کیے ہیں اور وائٹل گروپ ہارون آباد نے ہمیشہ تعلیم دوست وژن کو مشعل راہ کے طور پر پیش نظر رکھتے ہوئے علاقے میں اس سلسلے میں ہر پہلو سے ذاتی حیثیت میں کام کیا ہے. لاکھوں طلبہ و طالبات کو وردیوں کی فراہمی کا پروگرام بنا کر عمل کیا گیا. تعلیمی اداروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی گئی. اپنے ایم پی اے شپ کے دونوں ادوار میں علاقہ بھر کے تعلیمی اداروں میں جدید تعلیمی سہولیات کے لیے عمارات کے منصوبے اور اساتذہ کی کمی کے پوری کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیچرز کی میرٹ پر بھرتی کے لیے کاوشیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نظام کو استوار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا جس سے علاقے کے بچوں کو تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں بھرپور مواقع فراہم کئے گئے. مستقبل میں بھی تعلیم کو ترجیحات میں اولین مقام پر رکھ کر اقدامات کئے جائیں گے۔
بات چیت