واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم، میگا کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی دائر بریت درخواست خارج
ملتان (وقائع نگار) احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے میگا کریشن کیس میں ملوث ملزم سہیل حیدر کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست خارج (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
کردی ہے جبکہ ملزم شاہد اقبال کی حد تک کیس کی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم غلام نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 24 ملزمان تفتیشی مراحل میں نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے تھے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ کالونی میں تین ارب روپے سے زائد کے میگا کرپشن سکینڈل کا ریفرنس کیا گیا تھا۔ ملزمان پر 2016 میں واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا تھا۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دی تھی جس پر بحث مکمل کرلی گئی تھی اور سہیل احمد کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
خارج