ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بدستور بند، صورتحال سنگین
اڈا گل والا (نامہ نگار)ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ کے ڈیلی ویجز ملازمیں کو تال تنخواہیں نہ مل سکی۔ ڈیلی ویجز ملازمین فاقہ قشی پر مجبور ہوگئے تفصیل کے مطابق۔ٹان کمیٹی خان گڑھ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نا مل سکیں۔ جس کی وجہ سے ملازمین نے کام کرنا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
چھوڑ دیا ھے۔ اور شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ھیں۔ گندگی کی وجہ سے تعفن اور بد بو کی وجہ سے شہریوں میں مختلف پیماریاں پھیل رھی ھیں۔ نالیوں کا گندا پانی اوور فلو ہو کر گلیوں میں جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ھے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے۔۔چند روز قبل ایڈمنسٹریٹر آصف نواز جتوئی کی کی جانب سے اپنی ذاتی جیب سے ٹریکٹر کی مرمت کرائی گئی تھی ۔ لیکن آخر کب تک۔ سابقہ ڈیزل بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پمپ مالکان نے مزید ڈیزل دینا بند کر دیا ھے۔۔ جس کی وجہ سے کام رک گیا ھے۔۔ ٹان کمیٹی کے چیف افسیر کی افسر شاہی اور عدم توجہ کی وجہ سے خان گڑھ کا واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند ھو چکا ھے۔ جس کی وجہ سے شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ھیں۔ شہریوں نے ڈی سی مظفرگڑھ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ھے۔
صورتحال سنگین