ایف آئی آر اندراج میں ہرگز تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی:انعام غنی
ملتان،بہاولپور(وقائع نگار،بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی نے پنجاب بھر کے آر پی اوز اورڈی پی اوز سے کرائم سے متعلقہ ویڈیو لنک کانفرنس کی ہے میٹنگ میں آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہرگزنہیں ہونی چاہیے۔شہریوں کے لئے تھانہ اور آفس میں اوپن ڈور پالیسی کو مزید اچھے انداز میں ریگولیٹ کیاجائے۔کانفرنس (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
میں جرائم پر قابو پانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئی ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے،نئی ایپلی کیشن تفتیشی امور کو مزید بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔آئی جی پی پنجاب نے مزید کہا کہ تفتیش سے متعلقہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپو حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کی۔آر پی او نے ریجن میں اٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات کو تفصیلاً بتایا جس پر آئی جی پنجاب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرائم کنٹرول کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کیں۔
انعام غنی
