رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ  سلیم احمد کا دارالامان کا دورہ، نمائش کا افتتاح

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ  سلیم احمد کا دارالامان کا دورہ، نمائش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج را ؤسلیم احمد نے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز خان کے ہمراہ دارلامان کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ایک(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 روزہ ہینڈکرافٹ نمائش کا افتتاح اور دارالامان میں مقیم خواتین کو دستیاب سہولیات، سیکورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا سجاد احمد، سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر سمیت دیگر موجو دتھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دارالامان میں مقیم خواتین کو فنی و علمی تعلیم دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں معاشرتی رویوں سے متاثرہ خواتین کو عدالتی حکم پر بھیجا جاتا ہے اور ان خواتین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ قانونی معاونت بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تسلسل کے ساتھ دار الامان کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ اور مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنے دور ہ کے دوران بیوٹیشن ووکیشنل ٹر یننگ کا ایک ماہ کا کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج را سلیم احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے لئے تعلیم او رفنی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی دلجوعی کے لیے دارلامان انتظامیہ تمام مذہبی و قومی تہواروں کے ساتھ ساتھ دیگر صحت افزاپروگرام بھی منعقد کرتی ہے تاکہ ان خواتین کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہو اور وہ یہاں اپنے ایام کو بہتر انداز سے پرسکون طور پر گزار سکیں۔انہوں نے دار لامان میں مقیم خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکورٹی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
افتتاح