رحیم یارخان:چوری کی متعدد وارداتیں، نقدی،زیورات،سامان غائب

      رحیم یارخان:چوری کی متعدد وارداتیں، نقدی،زیورات،سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چوروں کا راج برقرار ہے چوری کی مزید 9وارداتیں ہوئیں ملزمان نقدی طلائی زیورات سامان کریانہ موٹر سائیکل اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تتار چاچڑ کے رہائشی محسن سعید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ملزمان نے 3 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موٹر سائیکل چرا لیا دوسری واردات نور احمد آباد کے رہائشی راجو خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان زاہد وغیرہ نے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا تیسری واردات مڈ درباری کے رہائشی مہر شاہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات نور احمد آباد کے رہائشی کالو خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان زاہد وغیرہ نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات چک 98 کے رہائشی عدیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات چک 99 کے رہائشی محمد طفیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی ساتویں واردات بستی جند وڈا کے رہائشی محمد حفیظ کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ندیم وغیرہ نے 15 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے آٹھویں واردات صادق پور کے رہائشی محمد اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان حاجی احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ نویں واردات سکندر چاچڑ کے رہائشی ڈاگھو کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان خانن وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھانہ رکن پور کی حدود میں چوری کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں گزشتہ رات نامعلوم چور موضع غوث پور ماچھیاں کے محنت کش اسلم چانڈیہ کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی اعلی نسل کی ایک بھینس اور ہزاروں روپے مالیت کا بچھڑا چوری کرکے لے گئے جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چور مسن آباد کے رہائشی محنت کش پپو کے گھر کمرے کی دیوار کو نقب لگا رہے تھے کہ اس دوران اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی واویلا پر نامعلوم چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہریوں اسلم چانڈیہرشیدخانحافظ حبیب چانڈیہملک اشفاق مسنحافظ اکمل چانڈیہ ودیگر نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخان سے نوٹس لینے اور پولیس گشت کے نظام کو موثر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
سامان غائ