وہوا:شر پسندوں کا نادرا سنٹر پر دھاوا، توڑ پھوڑ کی کوشش
وہوا(نمائندہ پاکستان)ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افرادنے نادرا سنٹر وہوا پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی کوشش اورگارڈ سے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ہاتھا پائی ہوگئی تفصیل کے مطابق نادرا سنٹر وہوا کے انچارج عبیداللہ انور نے پولیس کو بتایا کہ چند نامعلوم افراد نے جو کہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح تھے نے نادرا سنٹر وہوا پر دھاوا بول دیا اور زبرستی سنٹر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی کوشش کی گارڈ کی جانب سے روکنے پر مسلح افراد نے گارڈ اور عملہ کو زدو کوب کیا موقع پر موجود دیگر افراد کے اکٹھا ہو جانے اور پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر عملہ نے ایک ملزم جس کی شناخت غلام دین کے نام سے ہوئی ہے کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا جب کہ اس کے ساتھی دوسرے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نادرا سنٹر کے انچارج کی درخواست پر پولیس تھانہ وہوا نے ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دھاوا
