315لنک روڈ کی تعمیرومرمت، تین ارب روپے سے زائد کی رقم ہضم کرنیکا انکشاف
ڈہرکی (نامہ نگار)سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ہیلتھ ورکس گھوٹکی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
نے 315 لنک روڈس کی تعمیر اور مرمت کی مد میں ملنے والی تین ارب سے زائد رقم کرپشن کی نظر ھونے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے سماجی رھنما مولانا محمد اعظم چاچڑ الزام عائد کیا ھے کہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے ترقیاتی کاموں اور تین سو پندرھ لنک روڈس کی تعمیر اور مرمت کے لئے گزشتہ پانچ برس کے دوران پبلک ھیلتھ ورکس کو تین ارب سے زائد کی رقم سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ھے لیکن افسوس ھے کہ گزشتہ دس برس کے دوران روڈس کی تعمیر تو الگ بات ھے کسی روڈ کی مرمت تک بھی ٹھیک سے نہیں ھوئی پبلک ھیلتھ ورکس کے ٹینڈر کلرک ھیڈ کلرک ایگزیکٹیو انجنیئر اور ٹھیکیداروں نے ملی بھگت کر کے فرضی کمپنیوں کے نام پر جعلی بل بنا کر رقم ھڑپ کرلی ھے جو ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی عوام کے ساتھ ظلم ھے جس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی انہوں ون نے نیب سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ھے کے پبلک ھیلتھ ورکس گھوٹکی کے کک پتی سے ارب پتی بن جانے والے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
انکشاف
