ملتان، کرونا سے3افراد جاں بحق،مجموعی ہلاکتیں 403ہوگئیں
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 403 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 34ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج خانیوال کے رہائشی 50 سالہ غلام سرور 56 سالہ زاہد اور ملتان کی رہائشی 50 سالہ حاجرہ بی بی نے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے بائیس جنوری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 403 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جن میں سے 21 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 05 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 26مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 907 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے اس سلسلہ میں مختلف ریسٹورنٹس کا اچانک معائنہ کیا اورگاہکوں کو ڈائننگ ہال کے اندر کھانا کھلانے پر اے ایف سی کو سیل کردیا جبکہ انڈور ڈائننگ پر ایکس2 ریسٹورنٹ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،اس کے علاوہ شریف پلازا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر4دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ گلگشت ایریا میں واقع شاہجہاں گرل،14 سٹریٹ،صابر،آئی سی اور آنگن ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہا تھا۔صادق آباد کا رہائشی 60 سالہ محمد اقبال کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
کرونا وائرس