کتابوں سے محبت ضروری، اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ 

      کتابوں سے محبت ضروری، اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں ضلعی عدلیہ نے 20 لاکھ سے زائد کیسز کے فیصلے کیئے ججز اور وکلاء کا مشکور ہوں جنہوں نے کورونا کے باوجود کیسز نمٹائے وکلاء بار میں ہر سال مقررہ وقت پر انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہیہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری ملتان میں منعقدہ ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرہ میں اپنے حقوق کی تلاش میں پسے ہوئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے  اسلحہ کلچر پر کسی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
ادارے کو رعایت نہیں دینی چائیے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مزید کہا کہ ہمیں اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے ہمارا پروفیشن علمی ہے ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے میں اپنی وکالت کے دوران سینئیرز سے سیکھتا تھا میں تمام ججز کا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی ایشیاء کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ملتان ضلع کچہری میں ہو گا اس سال کورونا کے باوجود جوڈیشری نے بیس لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر جج لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے وکلاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ پہلے تقریب میں ہم نے اسی جگہ پر کچہری توسیع کا وعدہ کیا تھا، پولیس لائن میں ہمیں جگہ مل گئی ہے، کوشش کر رہے ہیں پولیس لائن میں ایشیاء کا سب سے خوبصورت جوڈیشل کمپلیکس تیار ہو، وکلاء کتابوں کے ساتھ عدالتوں میں آئیں انشاء اللّٰہ انصاف ملے گا، سائل کے کیس کی اچھی تیاری کریں، انصاف کے تقاضے ہم پورے کریں گے، جوڈیشری اللہ تعالیٰ کی ذات کو جواب دہ ہے، روز آخرت حساب ضرور ہوگا، وکلاء ہمیشہ کیسز محنت سے تیار کریں، آئین میں سب سے اہم بات عدالتوں کا احترام کرنا بھی ہے، وکلاء عدالتوں کا احترام کریں گے تو دنیا پر کوئی ایسا باشندہ نہیں جو عدالتوں کا احترام نہ کرے۔مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا کہ امید کرتے ہیں بار اور بینچ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار سید یوسف اکبر نقوی نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سمیت تمام معزز ججز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔میں خوش قسمت ہوں مجھے ایماندار اور محنتی وکلاء کی رفاقت حاصل ہے، ہم وکلاء کی فلاح وبہبود پر کام کریں گے، ہم ایسا نظام لائیں گے بار میں کرپشن کا راستہ رک جائے،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا، اپنے والدین، سینئرز، اساتذہ، دوستوں اور تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے پاکستان کی تیسری بڑی بار کا جنرل سیکرٹری منتخب کر کے مجھ پر اعتماد کیا۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری نے وکلاء  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو زمہ داری ہم پر سونپی گئی تھی کوشش کی پوری کریں۔ وکلاء کی حلف برداری تقریب میں سیشن جج صفدر سلیم، ٹیکس بار کے صدر محمد بشیر، ممبران پنجاب بار خواجہ قیصر بٹ، چوہدری داؤد احمد وینس،سید جعفر طیار بخاری، رانا طفیل نون، راؤ شیراز رضا، طارق نوناری، سجاد حسین ٹانگرہ، سینئر وکلاء شیخ جمشید حیات، عرفان وائیں، حبیب اللہ شاکر، سید اطہر شاہ بخاری، سید تجمل شاہ، ملک حیدر عثمان اعوان، سید اظہر حیدر سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حلف لینے والوں میں صدر یوسف اکبر نقوی، جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر خان، نائب صدر سید اشتیاق احمد، لائبریری سیکرٹری بلال شہباز خان بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری ریحانہ ناز، فنانس سیکرٹری عرفان نقوی سمیت مجلس عاملہ کے ممبران شریک تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نومں تخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ ملتان چیف جسٹس مسٹر محمد قاسم خان نے سینئر جج مسٹر نے گزشتہ روز جسٹس محمد امیر بھٹی کے ہمراہ ججز صاحبان کیلئے ججزریسٹ ہاوس میں نئی آٹھ رہائش گاہوں کا سنگ بنیاد کا افتتاح کیااس موقع پر مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال  مسٹر راجہ شاہد محمود عباسی مسٹر جسٹس سردار سرفراز ڈوگر مسٹرجسٹس فاروق حیدر بھی موجود آٹھ رہائش گاہوں کی تعمیر سے ججز صاحبان کی رہائش گاہ کامسئلہ حل ہوگاججز ریسٹ ہاوس میں جامعہ مسجد بھی تعمیر ہوگی رہائش گاہوں کی تعمیر پر پانچ کروڑ لاگت آئے گی 6ماہ کے عرصہ میں ان کی تعمیر مکمل ہوگی بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی سینئر جج  مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچیڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال نے انہیں گزشتہ دورہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی البم پیش کی چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سینئر جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کیہمراہ نومنتخب ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کی حلف برادری میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نیکہاکہ میں نے کوشش کی ہے کہ اگلے پچاس سال ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کو نئے کمپلیکس کی تعمیر کے بعد مشکلات پیش نہ آئیں جہاں گیارہ منزلہ عمارت سے وکلاء کو سہولت ملے گی ساتھ سائلین کو بھی ہوگی اور سب سے بڑھ کر ججزصاحبان کو ہوگی جو اب چھوٹے چھوٹے کمروں میں کام کررہے ہیں۔
خطاب