طلبہ احتجاج، زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا تمام امتحانات آ ن لائن لینے کااعلان
ملتان (سپیشل رپورٹر) طلبا کے احتجاج کے بعد زکریا یونیورسٹی نے تمام امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کردیا ہے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی متحدہ طلبہ محاذ کے پلیٹ فارم پر یونیورسٹی میں آن لائن پڑھا کر فزیکل امتحان(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
لینے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا یونیورسٹی کا مین گیٹ اور بوسن روڈ بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جس پر وائس چانسلر نے احتجاج کرنے والے طلبا کے وفد کو ڈینز، رجسٹرار او جلاس میں بلایا وائس چانسلر کے سامنے طلبہ سے آن لائن امتحانات اور کرونا وائرس کے دوران یونیورسٹی بند ہونے کے باوجود طلبہ سے تمام چارجز سمیت فیس لینے کے ایشو پر بات کی گئی وائس چانسلر نے تمام کلاسز امتحانات آن لائن لینے کا مطالبہ مان لیا اور دوسرے مطالبہ پر مشاورت کرنے کا کہاجس پر طلبا نے احتجاج ختم کردیا،علاوہ ازیں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، شجاع آباد روڑ بلاک کردی بتایا گیاہے کہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے ان لائن امتحان نہ لینے پر احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ کلاس آن لائن ہوئیں ہیں تو امتحان بھی ان لائن لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا بعد ازں پولیس نے مطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کی یقینی دہانی کرائی جس پر طلبا نے احتجاج ختم کردیاہے۔
اعلان
