پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ کے وائس چانسلر مقرر
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخان کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا قبل ازیں وہ ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انرجی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کے عہدہ پر فائز تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی سے بیک وقت تین وائس چانسلرز مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد (وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی), پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان),اورپروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (وائس چانسلر یونیورسٹی آگ جھنگ)شامل ہیں تاہم پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم کے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخان کا وائس چانسلر مقرر ہونے سے ان کی تعداد چار ہو گئی ہے جو ایک ادارہ کا بہت بڑا اعزاز ہے واضح رہے اس سے قبل غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قائمقام وائس چانسلر کے طور پر کام کررہے تھے۔
مقرر
