احمد پور شرقیہ:میونسپل افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے 26لاکھ کا فراڈ، ڈی سی بہاولپور انکوائری آفیسر مقرر، 15دن میں ایکشن کا بھی حکم
احمدپورشرقیہ (تحصیل رپورٹر)میونسپل آفیسران کی ملی بھگت سے 26لاکھ روپے کی بے ضابصگیاں سامنے آئی ہیں۔ ڈی سی بہاولپور کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
پندرہ دن میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام یٰسین سینئر نائب صدر انجمن تحفظ حقوق شہریان بہاولپور نے ایک درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دوسرے ذمہ داران کو دی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کنگن روڈ سمہ سٹہ تا دربار خانقاہ شریف تک PCC، سال 2016ء میں بنانی تھی۔ مگر موقع پر 10فی صد کام یعنی صرف بجری ڈال کر ٹھیکیدار ایکسیئن آئی اینڈ ایس بہاولپور تحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس سب انجینئر ء سب انجینئر نے ملی بھگت کر کے 26 لاکھ روپے نکلوا لئے۔ اس موقع پر چوہدری غلام یٰسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے خلاف بہت سارے ثبوت اکھٹے کرلئے ہیں۔ بوقت انکوائری پیش کروں گا۔ اس سلسلہ میں مشتاق احمد منڈا۔ چوہدری سلیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انکوائری جاری ہے۔ الزامات درست نہیں ہیں۔
حکم