جماعت اسلامی لیبرونگ کے زیراہتمام مزدور دشمن پالیسیوں، سٹیل ملز نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی لیبر ونگ ملتان کے زیراہتمام حکومت کی مزدور دشمن پالیسی اور قومی اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور صدر لیبر ونگ عبدالرحمن قریشی نے کی اس موقع پر این ایل ایف ملتان کے جنرل سیکرٹری مجاہد پاشا سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومتوں کا سلسلہ ہے جو پاکستان کے مزدوروں کو بھوک اور افلاس کی دلدل میں دھکیلنا چاہتا ہے۔مزدور دو وقت کی روٹی سے پریشان ہے موجودہ حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے تحریک انصاف تبدیلی کے نعرہ کے ساتھ آئی مگر ملک میں آج بھی اشرافیہ اور سرمایہ دار کی حکومت ہے ہمارے مسائل کا چہروں کی سیاست کی بجائے نظام سیاست کی تبدیلی میں ممکن ہے۔اس موقع پر صدر لیبر ونگ حافظ عبدالرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کو پاکستان بھر کے مزدور جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اسٹیل مل سمیت کسی ادارے کو اشرافیہ،سرمایہ دار کے ہاتھ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے حکومت ایک طرف مزدور دوستی کا دعوی کرتی ہے مگر دوسری جانب مزدور دشمنی عروج پر ہے پاکستان کا مزدور اپنے خون پسینہ سے بننے والی مل کبھی اشرافیہ کے ہاتھ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مظاہرہ